ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: علی میاں کالونی تینگن گنڈی کی 13 سالہ بچی کے علاج کے لئے مالی تعاؤن کی اپیل

بھٹکل: علی میاں کالونی تینگن گنڈی کی 13 سالہ بچی کے علاج کے لئے مالی تعاؤن کی اپیل

Wed, 11 May 2022 23:49:13    S.O. News Service

بھٹکل، 11؍مئی (ایس او نیوز) بھٹکل علی میاں کالونی تینگن گنڈی کے رہنے والے جناب عبد الغفار ملّا کی 13 سالہ دختر اقراء فاطمہ کے علاج  کے لئے گھروالوں سمیت تینگنگونڈی جماعت المسلمین نے اہل خیر حضرات سے  مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ عوام  PhonePay یا  GooglePay کے ذریعے بھی  جناب عبدالغفار مُلّا کے بینک اکاونٹ  میں ڈائرکٹ  رقم جمع کراسکتے ہیں۔ ان کا نمبر:  7892050672

جماعت المسلمین، تینگن گنڈی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ تیرہ سالہ بچی  پیدائش کے ایک سال بعد سے ہی  سخت بیمار رہنے لگی  آس پاس کے ڈاکٹروں سے علاج کرایا گیا مگر افاقہ نہ ہوا،  آخر کار منی پال  اسپتال لے جایا گیا جہاں چیک آپ کے بعد پتہ چلا کہ بچی (Thalassemia Major ) نامی ایک لا علاج بیماری کا شکار ہے۔ اس مرض میں مریض کے جسم میں دن بدن خون کی کمی ہوتی رہتی ہے اور اب تک اس بیماری کا علاج صرف یہی تھا کہ بیٹی کی عمر کے حساب سے 22 دن یا ایک ماہ میں ایک مرتبہ نیا خون چڑ ھایا جاتا  ہےاور اب تک  اس بچی کا علاج اسی طریقہ سے چل رہا ہے اور اس کے لئے ہر مرتبہ تقریباً  6 سے 7 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے اور اتنے سالوں سے وہ ان اخراجات کو برداشت کرتے آ رہے ہیں۔ 

ابھی چند ماہ پہلے خبرملی  کہ اس بیماری کا نیا علاج دریافت کیا گیا ہے اور کافی لوگوں کو اس سے فائدہ بھی ہو رہا ہے اور اس علاج کے بعد ان شاء اللہ بچی کو بار بار نیا خون چڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ منی پال کے ڈاکٹروں نے بھی آپریشن کی صلاح دی ہے ، مگر اس علاج کے لئے منی پال کے ڈاکٹر نے کم و بیش 25 سے 30 لاکھ روپیوں کا خرچ بتایا ہے جو گھر والوں کے لئے  ناقابل برداشت ہے۔ 

جماعت کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ  اہل خیر حضرات اس معصوم بچی کے علاج کے لئے مالی تعاون فرما کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔تعاون فراہم کرنے والے حضرات اگر چاہیں تو بچی کے والدین سے راست موبائل نمبر 7892050672/9380477416 91+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ عوام الناس سے بچی کی جلد صحتیابی کے لئے  دُعا کی بھی   درخواست  کی  گئی ہے۔ 


BANK DETAILS

Contact No.: +91 7892 050 672/+91 9380 477 416

A/c Holder Name: Abdul Gaffar Usman Mulla & Bi Bi Farhat

A/c No.: 31764295165

IFSC Code: SBIN0000269

Phone Pay No: 7892050672

UPI ID: @ybl 7892050672@ybl
    @ibl 7892050672@ibl
    @axl 7892050672@axl


Share: